نصف شب کے بعد زلزلہ کے جھٹکے

 Earthquake, Loralai Earthquake, Balochistan Earthquake, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں  زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نصف شب کے بعد آنے والے زلزلہ کے جھٹکوں سے لورا لائی شہر میں لوگ نیند سے بیدار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 11 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔