ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکاح کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا بیان سامنے آگیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :نکاح کے بندھن میں بندھنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بیان آگیا۔ 

 ٹوئٹر پر شاہین آفریدی نے نکاح کے موقع کی تصاویر شیئر کیں۔ اپنے بیان میں شاہین آفریدی نے تحریر کیا ’الحمداللّٰہ، اللّٰہ تعالیٰ نہایت ہی مہربان اور کریم ہے۔‘شاہین آفریدی نے دعا کی ’ہم ہمیشہ ایک دوسرے کا لباس رہیں۔‘ساتھ میں شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کی مبارکبا دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے تحریر کیا کہ آپ لوگوں کی نیک تمناؤں اور اس دن کو بہتر بنانے کے لیے آپ لوگوں کا شکریہ۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ 

 خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا نکاح گزشتہ روز لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی میں ہوا تھا۔