ویب ڈیسک:ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا شمائل بٹ کو عہدے سے ہٹانے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شمائل عزیز احتجاجا مستعفی ہوگئے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شمائل عزیز نے استعفیٰ نگران وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا۔ متن میں کہا گیا کہ نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹا کر اختیارات سے تجاوز کیا، موجودہ حالات میں نگران حکومت کیساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں۔