(ویب ڈیسک)بھارت میں آئے روز اقلیتوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے،مسلمانوں کے خلاف بھارت میں انتہا پسندی اتنی بڑھ گئی ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات پر تعلیم کے دروازے بند کیے جانے لگے، ایک اور کالج نے حجاب کےساتھ طالبات کو داخل ہونے سے روک دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات کا ایک گروپ کالج کے دروازے پر کھڑا ہوا ہے انہیں کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔
Muslim female students are not being allowed to enter into a Government College, in Karnataka, India for wearing hijab! Why do you blame Taliban in Afghanistan? pic.twitter.com/UMfPMSc1yE
— Ashok Swain (@ashoswai) February 3, 2022
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاب پہنے ہوئے طالبات درخواست کرتی رہیں کہ ان کا مستقبل داؤ پر نہ لگایا جائے لیکن پرنسپل نے سنی ان سنی کر دی اور کالج میں داخل نہ ہونے دیا۔یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ بھارتی ریاست کرناٹک میں یہ دوسرا کالج ہے جس نے حجاب پہنی طالبات پر تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی لگائی۔ قبل ازیں کرناٹک کے ہی کے ایک سرکاری کالج میں طالبات کو محض حجاب پہننے پر بیٹھنے سے روک دیا تھا۔