ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو ظہرانے کی دعوت

شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو ظہرانے کی دعوت
کیپشن: Bilawal Bhutto, Shahbaz Sharif
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ظہرانے کی دعوت دے دی۔ 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو کل بروز ہفتہ ظہرانے کی دعوت دے دی۔ 

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی دعوت قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔