ویب ڈیسک: لاہور کے شہری کو کراچی کی سڑکوں پر دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔ سونے کے زیورات فروخت کئے تھے, ساڑھے تین کروڑ کیش لے کر رکشے میں آرہا تھا۔ کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا.
رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری ابوبکر صدیقی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ بتائی کہ زیب النسا اسٹریٹ صدر، کراچی صدر میں واقع جیولرز کی دکان پر اپنے ذاتی زیورات بیچنے کے بعد وصول ہونے والی ساڑھے تین کروڑ کی نقد رقم لے کر رکشے میں سوار ہوکر کینٹ سٹیشن کے لیے روانہ ہوا۔
متاثرہ شہری نے مزید بتایا کہ صدر داؤد پوتہ روڈ پر پہنچے تو نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کے رکشے کو روکا اور رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ آرٹلری پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔