خواتین کے لیے خوشخبری سونا سستا ہو گیا

خواتین کے لیے خوشخبری سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد : شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔ جمعرات کے روز سونا 600روپے سستا ہوگیا خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں جمعرات کے روزسونے کی قیمتوں میں 600 روپے کی کمی دیکھی گی 600روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 11ہزار900روپے رہی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ2ہزار500روپے رہی اور اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 98ہزارروپے رہی جبکہ 30 روپے کمی کے بعد چاندی کی قیمت 1350روپے ریکارڈ کی گئی ۔شہر کے جیولرز نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی سے اسکی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے جبکہ خواتین صارفین نے سونا مزیدسستا ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer