ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

عدالت نے آئی جی پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا، عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو آئی جی پولیس سے ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر جواب دینے کا حکم بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے طارق محمو دکی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیچہ وطنی ضلع ساہیوال تھانہ کے سب انسپکٹر غلام محی الدین کے خلاف کارروائی کے لئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
 عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے دادرسی کے لئے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا دی تھی اور قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا تھا، عدالت کے سولہ دسمبر 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔
 درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب انعام غنی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer