ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

 سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سکول ٹیچر کو مستقل نہ کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو  بھی متعلقہ افسر سے ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے ایس ایس ٹی شکیل صابر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ عرصہ دراز میں محکمہ تعلیم میں ایس ایس ٹی کی حیثیت سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہا ہے، حکومتی پالیسی کے مطابق اسے ریگولر نہیں کیا گیا، اس نے سیکرٹری سکولز تعلیم سمیت دیگر افسران کو درخواستیں دیں، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت کے 4 فروری 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔

 درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer