( در نایاب ) ایل ڈی اے کا سرکاری سطح پر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ظلم کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت یقینی بنانے کا انوکھا اقدام کرلیا، کل مرکزی ریلی میں افسران و ملازمین حاضری چیکنگ پر کلرکوں کو لگا دیا۔
ایل ڈی اے کے تمام افسران و ملازمین کی استبول حاضری یقینی بنانے کے لئے کلرکوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔ ایل ڈی اے کے32 جونئیر کلرک، سینئیر کلرک اور نائب قاصد افسران و ملازمین کی حاضری چیک کریں گے۔
ایل ڈی اے انتظامیہ نے تمام ملازمین کو پانچ فروری چھٹی کے روز استبول پہنچنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ایل ڈی اے ایڈمنسٹریشن نے کلرکوں کو ڈیوٹیاں سونپنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔