ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کو کروڑوں روپے کا نقصان

محکمہ ایکسائز کو کروڑوں روپے کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) نئے سال کے پہلے مہینے کے دوران گزشتہ سال کے پہلے مہینے کی نسبت 22 ہزار گاڑیاں اور موٹرسائیکل کم رجسٹرڈ ہوئیں، جنوری میں رجسٹریشن میں کمی کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کو 27 کروڑ روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے سے محکمہ ایکسائز کو بڑا نقصان ہوا ہے کیونکہ سال نو کے آغاز پر ہمیشہ شہری بڑی تعداد میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ کرواتے ہیں لیکن رواں سال کے پہلے ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 22 ہزار گاڑیاں، موٹرسائیکلیں کم رجسٹرڈ ہوئیں ہیں اور کم رجسٹریشن کی مد میں 27 کروڑ کا خسارے کا سامنا ہے۔

گزشتہ سال پہلے ماہ میں محکمہ ایکسائز کے پاس 69 ہزار 105 گاڑیاں، موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہوئیں تھیں جبکہ رواں سال کے پہلے ماہ 47 ہزار 180 گاڑیاں، موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔

گزشتہ برس رجسٹریشن کی مد میں 1 ارب سے زائد کی رقم محکمہ ایکسائز نے وصول کی جبکہ رواں سال کے پہلے ماہ 73  کروڑ سے زائد رقم محکمہ ایکسائز کو وصول ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن میں کمی کاروں کی مد میں تقریبا پچاس فیصد سامنے آئی ہے اور گزشتہ سال کے پہلے ماہ 16 ہزار 124 کاریں رجسٹرڈ ہوئیں، رواں سال کے پہلے ماہ میں 8 ہزار 776 کاریں لاہور رجسٹرڈ ہوئیں ۔

اسی طرح گزشتہ سال کے پہلے ماہ 49 ہزار 963 موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ رواں سال کے پہلے ماہ میں 36 ہزار643 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔ گزشتہ سال پہلے ماہ 993 رکشے رجسٹرڈ ہوئے اور رواں سال کے پہلے ماہ میں 920 رکشے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح رجحان کم رہا تو موٹر برانچ کو اربوں کا نقصان ہوگا کیونکہ اس سے قبل ہر سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ گاڑیاں رجسٹرڈ ہوتی تھیں۔