ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، ڈاکٹر یاسمین

 پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، ڈاکٹر یاسمین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے، حکومت اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، نوازشریف کی صحت سے متعلق تیسرا خط ملا ہے جس کو میڈیکل بورڈ کو بھیجا ہے بورڈ کی رائے کا انتظار ہے.
ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی 2 بار رپورٹس ناکافی قرار دے کر واپس بھیجیں اور تفصیلی رپورٹس مانگیں اب ایک خط آیا ہے جس کے اوپر بورڈ اپنی رائے دے گا،غیر تصدیق شدہ کوئی خط حکومت وصول نہیں کرتی، حکومت کو بورڈ کی رائے کا انتظار ہے.
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تقریباً 50 ہزار چینی پاکستان میں کام کر رہے ہیں 2ہزار پنجاب میں ہیں جن کی سکریننگ کر لی گئی ہے ان کی سیکیورٹی پر معمور 6 ہزار افراد کی سکریننگ بھی کی جا چکی ہے، 2 سے 14 دن کے دورانیہ میں یہ وائرس اثر کرتا ہے. ایک بار وائرس آجائے تو اسے قابو کرنا مشکل ہوتا ہے، ابھی پاکستان میں یہ وائرس نہیں آیا اس لئے آگاہی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر 400 کے قریب مریض دنیا بھر میں جاں بحق ہو چکے ہیں زیادہ کا تعلق چین سے ہے،چائنہ نے اس حوالے سے بہت زبردست اقدامات اٹھائے ہیں، دنیا بھر میں 17 ہزار 485 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا.
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی لیب کو با صلاحیت بنائیں،تمام مریضوں کو سمز میں بھیجا جائے گا،وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت زیادہ ضروری ہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer