کرکٹ بورڈ کے نئےآئین کی تفصیلات

کرکٹ بورڈ کے نئےآئین کی تفصیلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)کرکٹ بورڈ کانیاسٹرکچر،پی سی بی گورننگ باڈی کااجلاس آج ہوگا، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کےماڈل آئین کی منظوری لی جائےگی، نئے آئین کے مطابق سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو خودمختار ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ باڈی کا اجلاس آج ہو گا ،سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین کی منظوری لی جائے گی،سٹی 42 نے بورڈ کے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے آئین کی کاپی حاصل کرلی، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کا آئین ٹائٹل سمیت 26 صفحات پر مشتمل ہے۔

نئے آئین کے مطابق سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو خودمختار ہوں گی، بورڈ، صوبائی ایسوسی ایشنز سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے معاملات کو مانیٹر کریں گے، سٹی ایسوسی ایشنز کے صدر، سیکرٹری کےعہدےپر انتخابات ہوں گے، فنانس سیکرٹری یا سی ایف او پروفیشنل شخص کو تعینات کیا جائے گا۔

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اپنی دفاتر اور دیگر انتظامی اخراجات خود کریں گی، ایکٹیو کلبز کے صدور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کا انتخاب کرینگے،ٹورنامنٹس اور چیمپئن شپس کروانا سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ذمہ داریوں میں شامل ہوں گی،سالانہ ذمہ داریاں نہ نبھا سکنے والے عہدیداروں کو معطل کر دیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer