ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، دو ٹرک سامان تجاوازت قبضےمیں لےلیاگیا۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن اسپیشل نےتجاوزات کےخلاف آپریشن کرتےہوئےشالامار روڈ،شادباغ ،ایک موریاں پل،چمڑا منڈی اورشادباغ سےتجاوزات قبضےمیں لےلی گئیں. چیف کارپوریشن آفیسراورمیٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا، چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس بخاری کاکہناتھاکہ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن شالامار زون کو روزانہ کی بنیاد پرفالواپ آپریشن جاری رکھنےکی ہدایت کی ہے.

ایم او ریگولیشن زبیروٹو نےکہاکہ تجاوزات خلاف ورزی پر پہلےوارننگ بھی جاری کی گئی، کارروائی کے دوران 15کاؤنٹرز،4ریڑھیاں،25کرسیاں اور6اسٹالزتحویل میں لیے گئے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اورزونل ریگولیشن افسرو اہلکاروں کوتجاوزات کےخاتمے کےلیےمتحرک کیاگیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔