(سٹی42) شہرمیں برائلر کی رسد میں معمولی کمی، شہر میں زندہ مرغی 1 روپے اضافے کے بعد172 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔
شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔ زندہ مرغی ایک روپے اضافے کے بعد ایک سو بہتر روپے جبکہ مرغی کا گوشت بھی ایک روپےاضافے کے بعد دو سو انچاس روپے فی کلو ہو گیا۔ فارمی انڈے ایک سو روپے فی درجن پر مستحکم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کروائے تاکہ عام شہر ی مرغی کا گوشت کھا سکیں۔