گلبرگ: گھر میں آگ لگ گئی، قیمتی گاڑیاں، سامان جل کر خاکستر

گلبرگ: گھر میں آگ لگ گئی، قیمتی گاڑیاں، سامان جل کر خاکستر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) گلبرگ منی مارکیٹ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی،آتشزدگی گھر میں کھڑی گاڑی میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےعمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے قیمتی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
گلبرگ 2 کے علاقے میں ایک گھر میں کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے گھر میں موجود دیگر گاڑیاں بھی جل گئیں جبکہ دیگر قیمتی سامان بھی خاکستر ہوگیا۔ آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد گھر والوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ یسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔