چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورکو نوٹس جاری

چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورکو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے افسر کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست پر چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سابق سسٹم اینالسٹ ذوالفقار احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار محکمہ سے مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔  تاہم محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کو ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات ادا نہیں کئے جا رہے ہیں، درخواست گزار وکیل نے عدالت کو مزید آگاہ کیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود اس کو واجبات ادا نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی عدالت کے 17دسمبر 2018پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ کر خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہورکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Shazia Bashir

Content Writer