ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیل آفریدی کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا  آغاز ہوگیا

 سہیل آفریدی کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا  آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42 : سہیل آفریدی کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا  آغاز ہوگیا۔

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی۔

مینا آفریدی اور ڈاکٹرامجد کے خلاف بھی اشتہاری قرار دینےکی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

تھانا نون کے انسپکٹر عبد القادر نے وزیراعلیٰ کے پی و دیگر کو اشتہاری قرار دینےکی درخواست دی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کے خلاف 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ درج ہے، عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے، درخواست

انسداد دہشت گردی عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت مطمئن ہے ملزمان جان بوجھ کر گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں۔