سٹی42: راندہِ درگاہ نریندر مودی کا پڑھایا ہوا نفرت کا سبق انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ میں دہرانے کی کوشش کرنے پر بھارتی کھلاڑی کی بے عزتی ہو گئی۔
سری لنکا میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں اس وقت بھارت ککے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سخت شرمندہ ہونا پڑا جب بھارتی ویٹ فائٹر نے پاکستانی وِنر انسپکٹر اِرم خانم کی جیت پر "ایٹی ٹیوڈ" دکھانے کی کوشش کرنے والی بھارتی کھلاڑی کو منتظمین نے سیدھا کر دیا، پنجاب پولیس کی انسپکٹر ارم خانم کیو ایونٹ مین گولڈ میڈل ملا، بھارتی ویٹ فائتر سپنا نے انڈین کرکٹرز کی طرح ایٹی ٹیوڈ دکھانے کے لئے سٹیج چھوڑ کر جانے کی حماقت کر ڈالی تو ورلڈ پاورلفٹنگ چیمپئین شپ کے منتظمین نے اس بھارتی کھلاڑی کو فوری طور پر روکا اور سٹیج پر واپس بلوا کر وہاں کھڑا کیا اور پاکستانی وِنر کو گولڈ میڈل ملنے کا نظارہ دیکھنے اور اپنی ہار کا صدمہ خاموشی سے برداشت کرنے پر مجبور کیا۔
پنجاب پولیس کی چیمپئین انسپکٹر ارم خانم نے 2 گولڈ میڈل حاصل کئے.
بھارتی کھلاڑی نے اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے راندہِ درگاہ نریندر مودی کی نقالی کی اور گروپ فوٹو کے فریم میں آنے سے بچنے کے لئے سٹیج ہی چھوڑ کر جانے کی حماقت کر دی۔ اس کھلاڑی نے اسٹیج کو چھوڑ دیا تھا۔ انتظامیہ نے بھارتی کھلاڑی کی اس گھٹیا حرکت کا فوری نوٹس لیا اور ہاری ہوئی بھارتی ناری کو سٹیج پر واپس لا کر گروپ فوٹو ک میں کھڑا کیا۔ یہ کھلاڑی سارا وقت شرمندہ رہی اور اپنی خفت مٹٓنے کی کوشش کرتی رہی۔
انسپکٹر ارم خانم کے دو گولڈ میڈل
پنجاب پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2025 میں 2 گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔
انسپکٹر ارم خانم نے ڈیڈ لفٹ ایونٹ میں بھارتی پاور لفٹر کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ گولڈ میڈل لیا۔

انسپکٹر ارم خانم بھارتی ناری کو دو مرتبہ شرمندہ کر کے پاکستان واپس آئیں تو راولپنڈی پولیس لائنز میں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
ارم راولپنڈی پولیس میں جاب کرتی ہیں اور پاور لفٹنگ سے جنون کی حد تک محبت کرتی ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے اہل کار انسپکٹر ارم کو اپنی سپر سٹار قرار دیتے ہیں۔