ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ،روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستاہوگیا۔
جمعرات کو سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 66 ہزار500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ ، 68 کی حد عبور کر لی تھی ،تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیاتھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالرسستاہونے کاسلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میںڈالر 6 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے40 پیسے کاہوگیاہے۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App