ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش  

کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

 کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

 بعدازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا،اس کے بعد کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔