ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس میں خوفناک آتشزدگی

فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس میں خوفناک آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسافر بس میں آگ،  موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی ، تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

حادثہ موٹروے ایم-4 ٹوبہ ٹیک سنگھ، کے قریب پیش آیا، نجی کمپنی کی بس میں آگ بھڑکی تھی، مسافر بس فیصل آباد سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔

آگ بائیں پچھلے پہیے جام ہونے سے لگی، موٹروے پولیس نے بروقت آگ کی نشاندہی کرتے فوری طور پر تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔

سید عمران احمد ترجمان موٹروےپولیس کا کہنا تھا کہ بس میں سوار 44 مسافر اور عملہ محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا، بس کا آدھا حصہ جل گیا، موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کلیئر  کردیا گیا۔