ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سی سی ڈی لاہور پولیس کے 4 مبینہ مقابلے ، 4 ملزمان ہلاک  

 سی سی ڈی لاہور پولیس کے 4 مبینہ مقابلے ، 4 ملزمان ہلاک  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی پولیس کے رات گئے  4 مبینہ مقابلوں میں4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

مبینہ پولیس مقابلے نشتر اور کاہنہ کے علاقے میں ہوئے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے مبینہ مقابلے میں نوید بلا اور انجم انجو مارے گئے جبکہ کاہنہ مبینہ مقابلے میں شاہد شاہدی اور مجاہد حاجی ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان منشیات فروشی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔