سید زوار حسین کاظمی: سرگودھا میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھری ہائی ایس وین پکڑ لی، 6ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیال موٹر مڈھ رانجھا روڈ پر پولیس ناکہ بندی کے دوران مشکوک ہائی ایس وین کو روکا گیا، وین کی تلاشی لینےپر بھاری مقدار میں جدید اسلحہ کی کھیب برآمد کرلی گئی۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 12 کلاشنکوف، 20 پسٹل 9 ایم ایم ، 10پسٹل 30 بور شامل ہیں، اس کے علاوہ 9بندوق 12 بور، 4پسٹل 44بور،4پسٹل 223 بور ، 3پسٹل 30بور اور ایک رائفل، 3ہزار 920 گولیاں اور 155 میگزین بھی برآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں موجود 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ سے ہے۔ گرفتار 6 رکنی بین صوبائی اسلحہ سمگلروں کے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار گروہ کے اراکین سے مزید تفتیش جاری ہے ۔