پشاور ؛ ناصر باغ میں اطالوی سیاح کی مبینہ خود کشی

 پشاور ؛ ناصر باغ میں اطالوی سیاح کی مبینہ خود کشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ میں اطالوی سیاح نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی.

اطالوی سیاح کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی، جہاں جوشواء موائسر ورگاس نامی سیاح اپنے روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ اطالوی سیاح کی خودکشی کے حوالے سے ورازت خارجہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق غیر ملکی سیاح کو  9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔