شاہ جمال،جلتے چولہے نے پورا گھر لپیٹ میں لے لیا،ایک بچہ جاں بحق ،ایک زخمی

Shah jamal,fire in room,child died,one injured,City42
کیپشن: Fire,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شاہ جمال میں گھر میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچہ جھلس کر جان کی بازی ہار گیا، متوفی کا بڑا بھائی بھی شدید جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شاہ جمال کے رہائشی قاسم علی کے ایک کمرے پر مشتمل کرائے کے مکان میں پیش آیا،قاسم علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ فوتگی پر گیا ہوا تھا،دونوں بچے گھر میں اکیلے تھے، اور کمرے میں چولہا جل رہا تھا،اسی دوران آگ لگنے سے پورا کمرہ لپیٹ میں آ گیا جس کی زد میں آ کر دو سالہ عظیم بری طرح سے جھلس گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ میں عظیم کا بڑا بھائی چار سالہ ریحان بھی جھلس کر متاثر ہوا،جسے طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ٹیمزنےآگ پر قابو پایا۔دوسری جانب پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ جلتے ہوئے چولہے کے باعث لگی تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔