(شاہد ندیم سپرا) پتنگ بازی میں استعمال ہونیوالی دھاتی ڈور لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم کے لئے خطرہ بن گئی، لیسکو نے خصوصی ٹیمز تشکیل دیکرپٹرولنگ کے احکامات جاری کردیے۔
سپیشل ٹیمز کو جمعہ سے اتوار تک پٹرولنگ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ پتنگ بازی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے پولیس کو آگاہ کیا جا سکے، پتنگ بازی میں دھاتی ڈور کا استعمال لیسکو کے ترسیلی نظام کے لئے بڑے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
لیسکو نے پتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروانا بھی شروع کر دیا ہے، ایکسیئن گرڈ سسٹم آپریشنز ملک اشفاق کے مطابق پتنگ بازی میں اضافہ ہونے پر خصوصی ٹیمز کی تشکیل کی گئی ہے۔