اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر فرمان اللّٰہ شارجہ جانے کے لیے جناح ٹرمینل پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ سے مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف کے عملے نے مہارت سے کھوج لگا کر منشیات برآمد کی اور اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔مذکورہ مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer