ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید صرف 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 24 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 632 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 290 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 704 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار 71 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer