ملت پارک میں ڈکیتی مزاحمت پرخاتون کا قتل

woman murder at millat park Lahore
کیپشن: woman murder
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ملت پارک میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل ہوگئی،قاتل کی شناخت کے لیے خاکہ تیار کرلیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں لرزہ خیزوارداتوں نے عوام کا جینا محال بنا رکھا ہے، چوری، ڈکیتی، رہزانی، قتل اور زیادتی جیسے واقعات کا ہونا معمول بن چکا ہے، لاہور میں  ملت پارک میں ملزم نے خاتون کو قتل کردیا،ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پہ خاتون قتل کیا۔ 

پولیس کا کہناتھا کہ قاتل کی شناخت کے لیے خاکہ تیار کرلیا گیا، مرکزی ملزم کا خاکہ مقتولہ کے اہل خانہ کی نشاندہی پر بنایا گیا ،نامعلوم ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی، مصباح نامی خاتون کو 27 نومبر کی رات قتل کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer