حکومت پنجاب نے تین ڈی آئی جی کے تبادلے کردیے

DIG transfer Punjab Govt
کیپشن: DIG transfer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے تین ڈی آئی جی کو پنجاب سے ریلیو کر دیا ہے،  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصلات کے مطابق ڈی آئی جی سلیمان سلطان رانا کو پنجاب سے ریلیو ایف آئی اے رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا،ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کو پنجاب سے ریلیو ریلوے پولیس جبکہ ڈی آئی جی محمد یوسف ملک پنجاب سے ریلیو موٹر وے پولیس رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب راوسردارعلی خاں نےڈی پی او جہلم، بھکر، لیہ اور سرگودھا سمیت 6 افسران کے تقرروتبادلے کئے تھے،آئی جی پنجاب راؤ ر سردار علی خان نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم شاکر حسین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی،ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمان کو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او لیہ علی رضا کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیا۔

بٹالین کمانڈ پی سی ون لاہور ڈاکٹر ندا عمر چھٹہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب محمد رضوان احمد خان کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer