ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینا ملک کی والدہ آپے سے باہر، اسد خٹک کو بوتل دے ماری

Veena Malik
کیپشن: Veena Malik
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بچہ حوالگی کیس میں عدالت میں آئے وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کو وینا ملک کی والدہ  نے بوتل دے ماری۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت کے باہر اسد خٹک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قریب موجوداداکارہ وینا کی والدہ نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری۔ وینا ملک نے بھی ماں کا ساتھ دیا اور سابق شوہر اسد خٹک کو برا بھلا کہتی رہیں۔ پویس اہلکار اور گارڈز انہیں دور لے گئے۔

 کیس کی سماعت ڈیوٹی جج سول جج غلام اکبر نے کی۔ اسد خٹک کے وکیل نے بچوں سے ملاقات نہ کروائے جانے پر شکایت کی اور کہا، آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی،گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمانہ کیا تھا۔عدالت نے بچوں کو والد سے ملوانے  کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو تحریری آڈر دیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر