پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا

Trade Deficit
کیپشن: Trade Deficit
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ 

جمعہ کو پاکستان شماریات بیورو نے تجارتی اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا، جولائی سے نومبر برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں، اسی دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہا، پانچ ماہ میں گذشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک گذشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں، نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں، نومبر 2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں، نومبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا۔