سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونیوالے سری لنکن منیجر کا پوسٹمارٹم مکمل

Sialkot Incident
کیپشن: Sialkot Incident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں تشدد سے ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا  کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں سینکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پریانتھا کمارا کی لاش کا زیادہ تر حصہ جلا ہوا پایا گیا ہے جب کہ پاؤٕں اور ٹانگوں کا نچلا حصہ آگ سے محفوظ رہا، آگ لگنے سے بچ جانے والے حصے کی ہڈیاں ٹوٹی پائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل ہونے پر وزرات داخلہ پنجاب نے سری لنکن سفارتخانے سے رابطہ کرلیا ، پریانتھا کمارا کی لاش آج خصوصی پرواز سے اسلام آباد بھجوائی جائے گی جہاں سے سری لنکن سفارت خانے کے اہلکار لاش کو سری لنکا لے کر جائیں گے۔

پولیس کی جانب سے شہری کی افسوسناک ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واقعے کے مرکزی ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا گیا، مزید 110 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، 900 افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا اور اسے قتل کردیا، بعد ازاں مشتعل ہجوم سری لنکن شہری کی لاش کو گھسیٹ کر چوک میں لے گیا اور اسے آگ لگا دی،واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer