کریم بلاک انڈرپاس اورفلائی اوور منصوبے میں اہم ترامیم

karim market project
کیپشن: karim market project
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کریم بلاک انڈرپاس اورفلائی اوور منصوبے میں اہم ترامیم, منصوبے میں پنجاب یونیورسٹی کی 8 کنال اراضی نکال دی گئی.
ایل ڈی اے کی جانب سے کریم بلاک انڈرپاس اورفلائی اوور منصوبے میں  ترامیم شامل کی گئیں ہیں جن کے مطابق وحدت روڈ پر مجوزہ انڈر پاس کو نہر کی جانب موڑنے ، بھیکے وال موڑ کی جانب اضافی بیرل کو شامل  کیا گیا ہے۔ منصوبے کیلئے  کریم بلاک کےکارنر سے بینک کی تین کنال اراضی لی جائے گی جس سے وحدت روڈ پر ٹریفک انڈر پاس سے نہر اورسیدھا بھیکے وال موڑ جاسکے گی۔


قبل ازیں   ٹریفک انڈر پاس سےملتان اوروحدت روڈ پرنہرکی جانب جاتی تھی، ترمیم سے بغیر رکاوٹ ملتان روڈ سےآنیوالی ٹریفک ڈائریکٹر بھیکے وال جاسکے گی۔ جبکہ  ڈیزائن میں ترمیم سے پی یوکی کروڑوں روپے مالیت کی 8 کنال اراضی بچ جائے گی، ایل ڈی اے کی جانب سے 2 ارب 70کروڑ کا ترمیمی پی سی ون منظوری کے لئے ارسال کردیاگیا۔ چیف انجینئرایل ڈی اے ٹومظہر حسین خان نے ترمیمی پی سی ون ارسال کیا۔