لاہور میں خون کی بیماریوں کے علاج کیلئے ہسپتال بنے گا

لاہور میں خون کی بیماریوں کے علاج کیلئے ہسپتال بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں خون کی بیماریوں کے علاج کیلئے بڑاہسپتال بنانے کا اعلان کردیا ۔

لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز پانچ سو بیڈ کے ہسپتال میں تمام جدید سہولتیں میسر ہوں گی، اس ہسپتال کے قیام پر 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصلہ ڈاکٹر طاہرشمسی سے ملاقات کے بعد کیا، کراچی کے ممتاز ڈاکٹر طاہر شمسی نے وزیراعلیٰ کی توجہ خون کی بیماریوں کی طرف مبذول کروائی تھی۔

  وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ہسپتال کے حوالے سے عملی اقدامات ہوں گے اور پنجاب ہی نہیں تمام صوبوں سے خون کی بیماریوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں سفارشات اورایکشن پلان مانگ لیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer