لاہور کی اہم شاہراہ ریڈ زون قرار، دفعہ 144 نافذ

لاہور کی اہم شاہراہ ریڈ زون قرار، دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) مظاہرے کرنیوالے اور ریلیاں نکالنے والے ہوجائیں ہوشیار، محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی تاریخی مال روڈ کو تین ماہ کے لئے ریڈ زون قرار دے دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے خصوصی نوٹیفکیشن میں لاہور کی تاریخی شاہراہ مال روڈ کو ریڈزون قرار دے دیا گیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے لاہور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ مال روڈ پر دھرنوں، جلسے، جلوسوں اور ریلیاں کو ہر صورت میں روکا جائے اور اگر کوئی ایسا اقدام کرتا ہے توا س کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

محکمہ داخلہ نے 3 ماہ کیلئے مال روڈ کوریڈزون قرار دیا ہے،محکمہ داخلہ نے مال روڈ پر مظاہرے کرنے پر فعہ 144 نافذ کر دی، خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer