تجاوزات مافیا کی اب خیر نہیں، ضلعی انتظامیہ نے آپریشن تیز کردیا

تجاوزات مافیا کی اب خیر نہیں، ضلعی انتظامیہ نے آپریشن تیز کردیا
کیپشن: City42 - LDA Operation, Illegal Constructions
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) تجاوزات مافیا کی شامت آگئی، ضلعی انتطامیہ نے آپریشن تیز کردیا، 2 گھنٹوں میں 35 ناجائز دکانیں مسمار کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مشن کلین لاہور گزشتہ کئی روز سے جاری ہے،  جس میں اب تیزی آگئی، ضلعی انتطامیہ نے آج شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن کرتے ہوئے 2 گھنٹوں میں 35 ناجائز دکانیں مسمار کردیں، مسمار کی گئی دکانوں کی قیمت 75 کروڑ سے زائد ہے۔

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دکاندار خود اپنی تجاوزات کو ختم کررہے ہیں، آپریشن میں ناجائز دکانوں اور برآمدوں کو مسمار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزت کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ابھی تک شاہ عالم مارکیٹ تا رنگ محل  برآمدوں میں قائم 70 دکانوں کو مسمار کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer