ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ایس آئی کی لڑکی سے زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اے ایس آئی کی لڑکی سے زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری )اے ایس آئی کی لڑکی سے زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،بھکاری لڑکی کو تھانہ غازی آباد کے اندرزیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق اے غازی آباد  تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،اے ایس آئی عمران موٹر سائیکل پر بٹھا کر لڑکی کو تھانہ غازی آباد لایا۔
گیٹ ڈیوٹی پر تعینات سنتری اے ایس آئی سے خاتون بارے دریافت کیا،اے ایس آئی عمران نے جواب دیا کہ ملزمہ ہے تفتیش کے لیے لایا ہوں۔
اے ایس آئی عمران نے لڑکی کو انویسٹی گیشن روم نمبر 4 میں لیجاکر زیادتی کی،اےایس آئی زیادتی کے بعد لڑکی کو خود واپس چھوڑ کر آیا۔

   پو لیس کے مطابق ورثا  لڑکی کے اغواء کی درخواست دینے تھانے گئے، اسی دوران ورثا  کے گھر سے فون آیا کہ لڑکی واپس آگئی ہے۔
اے ایس آئی کی گرفتاری کے بعد انچارج انویسٹی گیشن معطل ہوا ، تھانہ غازی آباد کے اندر خاتون سے زیادتی پر ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ معطل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 78 اہلکاروں کی معطلی کی رپٹ درج کرادی ۔