ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس دہلی دروازے سے برآمد

لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس دہلی دروازے سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں لاہور میں مرکزی شبیہِ تعزیہ کا جلوس روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ حویلی الف شاہ، اندرون دہلی گیٹ سے برآمد  ہوا.

 جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں پر گامزن ہے، جہاں عزادار بڑی تعداد میں شریک ہو کر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

جلوس سے قبل منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صبیح حیدر شیرازی نے اہلِ بیتؑ کے فضائل اور واقعۂ کربلا کے مصائب بیان کیے اور حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی اور ان کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے راستوں پر عزاداروں کی خدمت کے لیے پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں قائم کی گئی ہیں، جبکہ لنگر کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

عزاداروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے حیدریہ اسکاؤٹس اور ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ انتظامیہ نے جلوس کے پرامن انعقاد اور عزاداروں کی سہولت کے لیے سکیورٹی، طبی امداد اور دیگر انتظامات کو مؤثر بنایا ہے تاکہ مذہبی رسومات بحسن و خوبی ادا کی جا سکیں۔