سٹی 42: سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا انتباہ جاری کر دیا گیا
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی،وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی ہے