ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشنز، سٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے اورنجن لائن ٹرین کے اخراجات میں کمی اور سرکاری خزانے کی بچت ہوگی۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کیلئے 1.6 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگایا جائے گا، جس کے ذریعے اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز کو بجلی فراہم ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سولر پاور پلانٹ سے حاصل ہونیوالی بجلی سے اورنج لائن ٹرین کے برقی زینے، اسٹاپس اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت سالانہ اربوں روپے بطور سبسڈی فراہم کرتی ہے، اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنز اور الائیڈ انفرا اسٹرکچر کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، جس سے بجلی بلوں کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوسکے گی۔