ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ ’’صحت مند شہر‘ قرار دیا گیا ؛ عالمی ادارہ صحت کا اعتراف

مدینہ منورہ ’’صحت مند شہر‘ قرار دیا گیا ؛ عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مدینہ منورہ کو ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے صحت مند شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ 

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ نے ڈبلیو ایچ او کے 80 سے زائد معیار کامیابی سے مکمل کیے، جس پر شہر کو’ صحت مند شہر ‘کی سند جاری کی گئی۔

مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے سعودی وزیر صحت سے یہ تصدیقی سند وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی قیادت عوامی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کتنی پُرعزم ہے۔

مدینہ  منورہ کو پہلی بار یہ اعزاز 2019 میں ملا تھا۔ اس بار طائف، تبوک، الدرعیہ سمیت 14 دیگر سعودی شہروں کو بھی صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔شہزادہ سلمان بن سلطان کے مطابق مدینہ کی تیز رفتار ترقی اسے علاقائی و عالمی سطح پر ایک کامیاب ترقیاتی ماڈل میں تبدیل کر رہی ہے۔