ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر  

Hockey match,Pakistan vs korea,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا،  گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کرنے کے سبب پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

بھارت کے شہر چنئی کے میئر رادھا کرشنا اسٹیڈیم میں کھیلے گئےابتدائی5 منٹ میں پاکستان ٹیم نے گول کرنے کے 2 آسان مواقع ضائع کیے، پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبدالحنان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔

 ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد کوریا نے تیسرے کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن گول نہ کرسکی، 53 ویں منٹ میں جیون ینگ نے پنالٹی اسٹروک کے ذریعے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

میچ کے اختتام پر پاکستان کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جس سے ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور میچ ایک ایک سے برابر رہا۔