آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غیر معمولی کارکردگی اور ملک کے لیے اعزاز لانے پر نوجوان چمپئن کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپ جیسے ٹیلنٹ پر ہمیں فخر ہے۔ آپ کی کامیابی ثابت کرتی کہ قوم میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ پاک فوج  نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ پاک فوج آپکو تعلیم اور کھیل میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان قوم کا تابناک مستقبل ہیں  ، محنت اور لگن جاری رکھیں، کوئی پاکستان کی ترقی کو نہیں روک سکتا۔