یوم شہدائے پولیس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

یوم شہدائے پولیس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےیوم شہدائےپولیس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے  کہا کہ پولیس کےتمام شہداکی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرتےہیں۔ 

سید محسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس نےہمیشہ قیام امن کیلئےمثالی خدمات انجام دی ہیں،شہداپولیس ہمارےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا،شہداپولیس اوران کی لازوال قربانیاں ہماراقیمتی اثاثہ ہیں،یوم شہدائےپولیس پرشہداءکےخاندانوں کیساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کا بھی دورہ کیا ، محسن نقوی نے فلائی اوورکے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا، کنٹریکٹرنے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی ، نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر سمیت دیگر افسران بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر