سارہ علی خان کونسے پاکستانی ڈیزائنر کے ساتھ اشتراک کرنے والی ہیں ؟

سارہ علی خان کونسے پاکستانی ڈیزائنر کے ساتھ اشتراک کرنے والی ہیں ؟
کیپشن: sara ali khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان  کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ پاکستانی مشہور و معروف ڈیزائنر  کے ساتھ اشتراک کرنے والی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  ابھرتی ہوئی بالی وڈ  اداکارہ سارہ علی خان جو سیف علی خان کی بیٹی ہیں انہوں نے   پاکستانی مشہور و معروف ڈیزائنر   محسن نوید  رانجھا کے ساتھ اشتراک کر لیا  ہے۔

سارہ علی خان کی حال ہی میں محسن نوید رانجھا سے لندن میں ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے  ایک ساتھ تصا ویر  لیں جو  میڈیا  کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ان تصاویر میں محسن نوید رانجھا نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز جبکہ سارہ علی خان سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ اور گلابی رنگ کی ٹریک پینٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔  سارہ علی کی سوشل میڈیا پر  یہ تصاویر  شیئر   کرنے کے بعد  انکے مداحوں کی جانب سے کمنٹس آنے شروع ہو گئے کہ مستقبل میں انکی شراکت داری ہو گی ۔ 

محسن نوید رانجھا  اب  تک انڈسٹری کے بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ شراکت داری کرچکے ہیں جن میں ماہرہ خان، سونیا حسین، مایا علی، اور عاطف اسلم جیسی مشہور شخصیات کے نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ مارول اسٹوڈیوز کی مشہور سیریز ’مس مارول‘ کے لیے بھی محسن نوید رانجھا کے ڈیزائن کیے ہوئےملبوسات کا انتخاب کیا گیا۔