ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین پاکستان کیلئے ایک بار پھر ہمدرد بن گیا

چین پاکستان کیلئے ایک بار پھر ہمدرد بن گیا
کیپشن: pak china relation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین نے پاکستان پر ایک بار پھر   سے ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہے  اور قرض کی واپسی ایک سال کے لیے مؤخر کر دی ہے، اس طرح  اپنی پرانی دوستی کو برقرار رکھنے کی مثال دی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق    پاکستان کی طرف چین کا قرض واجب ہے جو پاکستان نے  ادا کرنا ہے۔ قرض کی رقم دو ارب ڈالر ہے۔  چین کے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالر 27 جون 2022 کو واجب الادا تھی۔ چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارن ایکسچینج نے قرض کی واپسی ایک سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔

 واضح رہے کہ آج انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 5 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 223 روپے کا ہو گیا ہے۔ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے۔