ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور ٹک ٹاک سٹار کو تھیٹر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

مشہور ٹک ٹاک سٹار کو تھیٹر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مشہور امریکی ٹک ٹاک سٹار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔
ویب ڈیسک : 19 سالہ ٹک ٹاک سٹار برجاس کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر میں اپنی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے کیلئے پہنچے تھے ،  فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاک سٹار برجاس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کی دوست کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

کیلیفورنیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد 20 سالہ نوجوان جوزف جیمنیز کو قتل کے جرم میں گھر سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور ملزم پر قتل، اقدام قتل اور چوری کی دفعات لگائی گئی ہیں، نوجوان نے برجاس اور اس کی گرل فرینڈ  دونوں کے سر میں گولیاں ماریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer