گلوکارہ آئمہ بیگ کا بہن کی مایوں پر ڈانس، ویڈیوز نےدھوم مچا دی

aaima baig
کیپشن: aaima baig
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شوبز سٹارز اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں حال ہی میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی مایوں پر ڈانس ویڈیوز وائرل ہوئی  ہیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کے انسٹاگرام کاؤنٹ اسٹوری پر بھی بہن کومل بیگ کی مایوں کی تقریب کی چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ انسٹاگرام  پر   شیئر  کی گئی ویڈیو میں  انہیں بہن کی مایوں کی تقریب کے لیے گھر میں دیگر لڑکیوں کے ہمراہ مختلف گانوں پر ڈانس کرتے اور انجوائے کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔ویڈیوز میں آئمہ بیگ بہن کو ابٹن لگاتے اور ڈانس کرتے نظر آ رہی  ہیں۔ایک اور ویڈیو میں آئمہ بیگ کو تمام دوستوں اور کزنز کی جانب سے زبردستی ابٹن لگاتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

ذہن  نشین رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کا نکاح گزشتہ سال سلیم کے ساتھ ہوا تھا۔